ندن (رپورٹ/ رضیہ سلطانہ) اردو زبان کی ترویج اور ترقی کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ اس زبان کو سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کرے۔ یہ بات اردو زبان کے معروف محقق ڈاکٹر ڈیوڈ میتھیوز نے یونیورسٹی کالج لندن میں اردو کنورسیشن گروپ اور یو سی ایل پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو کی تاریخ اور ترقی کے موضوع پر لیکچر میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اردو بڑی خوبصورت زبان ہے، وہ جدید علوم سیکھنے کے خلاف نہیں تاہم ہمارے نوجوانوں کی توجہ اردو سیکھنے کی بجائے کمپیوٹر اور دیگر علوم سیکھنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے والدین بچوں کو بیک وقت کئی زبانیں سکھانے کی طرف بھی توجہ اور بچوں کو گھروں میں کم از کم اردو بولنے پر زور نہیں دیتے۔ بچوں کو انگریزی میڈیم میں بھیجنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ برطانیہ میں سکول، کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر اردو زبان پڑھائی جا رہی ہے تاہم ان حالات میں علم نہیں کہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کو دنیا کی دیگر زبانوں میں اہم مقام حاصل ہے یہ بڑی میٹھی اور آسان رابطہ زبان ہے۔ بولی ووڈ میں اس کا طوطی آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں اگرچہ انگریزی اس وقت دنیا کی اہم زبان بن گئی ہے حالانکہ اس سے قبل فرانسیسی کو سفارتی لحاظ سے رابطے کی اہم زبان ہونے کا شرف حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اردو پر مذہب خاص طور پر اسلامی تہذیب و تمدن کی بڑی گہری چھاپ ہے تاہم سیکولر ادب بھی لکھا گیا۔ زبانیں پوری زندگی دوسری زبانوں کے اثرات قبول کرتی ہیں اور اس کے حساب سے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اردو میں عربی، فارسی کے بہت سے الفاظ شامل ہیں جنہیں ہم روزمرہ بول چال میں بغیر جانے ایسے سیکڑوں الفاظ ادا کر جاتے ہیں۔ انگریزی زبان میں دیئے جانے والے لیکچر میں ڈاکٹر ڈیوڈ میتھیوز نے اردو کے جنم، اساس، عروج و ترویجی عمل کو تاریخ کے آئینے میں مرحلہ وار بیان کیا۔ قبل ازیں یو سی ایل پاکستان سوسائٹی کے صدر زبیر عباسی نے بتایا کہ اس لیکچر کے ذریعے کوشش یہی ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم کے ساتھ اردو زبان سے آگاہی اور سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے۔ اردو کے ارتقا کے حوالے سے یہ اس سلسلے کا پہلا لیکچر ہے جبکہ اس قسم کے لیکچرز کا انعقاد اردو کنورسیشن گروپ لندن کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے ساتھ اردو سیکھنے کے لئے مفت کلاسوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں طالب علموں نے ڈاکٹر میتھیوز سے اردو زبان کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے سوالات کئے۔
سیاسی، سماجی، ادبی، مزاح اور حکمت آمیز تحریریں
ہے جستجوکہ خوب سے ہےخوب ترکہاں
اب د یکھیے ٹھہرتی ہے جاکر نظر کہاں
اب د یکھیے ٹھہرتی ہے جاکر نظر کہاں
Justuju Tv جستجو ٹی وی
Sunday, November 01, 2009
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment